روایات کے تناظر میں یہ بات واضح ہے کہ ایک ہی دل میں خدا کی محبت کے ساتھ ان چیزوں کی محبت یکجا نہیں ہوسکتی جو خدا کے نزدیک منفور اور ناپسند ہیں، چنانچہ خدا کی محبت کے... Show More >>
روایات کے تناظر میں یہ بات واضح ہے کہ ایک ہی دل میں خدا کی محبت کے ساتھ ان چیزوں کی محبت یکجا نہیں ہوسکتی جو خدا کے نزدیک منفور اور ناپسند ہیں، چنانچہ خدا کی محبت کے حصول کیلئے ہمیں ان چیزوں سے عداوت اور نفرت کرنا ہو گی جو خدا کے نزدیک منفور اور ناپسند ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ روایات میں وارد ہوا ہے کہ اگر انسان اپنے اندر اللہ تعالی کی محبت پیدا کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ معصیت کاروں سے نفرت اور عداوت کرے تاکہ خدا کی محبت اس کے دل میں بس جائے جسکے نتیجے میں اسے قرب خداوندی حاصل ہو۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اہل معصیت سے مراد کون لوگ ہیں؟ کیا اس سے مراد، ہر وہ شخص ہے جو کسی خاص وجہ سے بہرحال گناہ کا مرتکب ہوتا ہے یا پھر اس سے مراد گنہگاروں کا خاص طبقہ ہے؟ چنانچہ اسی سوال کے جواب سےآگاہی کیلئےعلامہ تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔
#ویڈیو #مصباح_یزدی #محبت #خدا #جمع #منفور #عداوت #معصیت #ارتکاب #شخصیت #معصیت_کار #عیسی_علیہ_السلام #حواری Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment