امام محمد باقر آفتاب امامت کے پانچویں چراغ اور علم اور ہدایت کے آسمان کے وہ درخشاں ستارے ہیں جن کو باقر العلوم کہا جاتا ہے؛ یعنی وہ ہستی جنہوں نے علوم کو کھولا؛ جس کے... Show More >>امام محمد باقر آفتاب امامت کے پانچویں چراغ اور علم اور ہدایت کے آسمان کے وہ درخشاں ستارے ہیں جن کو باقر العلوم کہا جاتا ہے؛ یعنی وہ ہستی جنہوں نے علوم کو کھولا؛ جس کے علم اور حلم کی برکت سے دینِ اسلام نے پھر سے تازہ سانس لی۔ جس کے نور سے حق کی صراط نورانی ہوکر راہ بن رہی تھی۔
وہ ذات جن کی زندگی کا آغاز غم اور تنہائی سے ہوا، جس نے گریہ اور آنسوؤں کے درمیاں نیزوں پر کربلا کے شہیدوں کے مبارک سروں کو جاتے دیکھا ہے، جو چھوٹے سے سن میں جلتے خیموں کے درمیاں ننگے پاؤں کبھی اس خیمے تو کبھی اس خیمے دوڑتے رہے ہیں۔
آج بقیع کا آسمان ایک بار پھر سے اس امام کے غم میں غمزدہ ہے، لیکن خدا کا نور کبھی بجھتا نہیں ہے۔ وحی کا یہ گھرانہ آج بھی چمکتا ہوا سورج ہے۔
اس مرثیے میں امام کی کچھ مظلومیت کو بیان کیا گیا ہے، جس کو اردو ترجمے کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
#امام #باقر #آفتاب #امامت #چراغ #علم #ہدایت #درخشان #ستارے #العلوم #حلم #برکت #دین #اسلام #تازہ #نورانی #تنھائی #گریہ #نیزوں #شہیدوں #خمیے #بقیع #غمزدہ #گھرانہ #سورج #مظلومیت
Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment